ویسٹ انڈیز دورہ پاکستان کے لیے پُرعزم ہے، جونی گریو

ویسٹ انڈیز دورہ پاکستان کے لیے پُرعزم ہے، جونی گریو

کرکٹ ویسٹ انڈیز کے چیف ایگزیکٹو جونی گریو کا کہنا ہے کہ وہ اس سال دسمبر میں طے دورہ پاکستان کے سیکیورٹی انتظامات پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ رابطے میں ہے، فی الحال ویسٹ انڈیز دورہ پاکستان کے لیے پُرعزم ہے، دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ پاکستان کی صورتحال کو مانیٹر کر رہا ہے۔

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی جانب سے پاکستان کا دورہ منسوخ کیے جانے کے بعد دیگر ٹیموں کے طے شدہ دوروں پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

تاہم کرکٹ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک مثبت پیغام دیا ہے کہ اس کی ٹیم فی الحال دورے کے لیے پُرعزم ہے۔

سی ڈبلیو آئی کے چیف ایگزیکٹو جونی گریو کا کہنا ہے کہ ان کی پاکستانی ہم منصب وسیم خان سے بات ہوئی ہے اور ان سے تمام معاملات پر اپ ڈیٹ لی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک اور میٹنگ اس ہفتے کے آخر میں ہوگی جس میں ویسٹ انڈیز ٹیم کے دورے کے آپریشنل امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کریں گے، آزاد سیکیورٹی ماہرین سے بھی رائے لیں گے، پلیئرز کی بھی سنیں گے۔

دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ وہ دورہ پاکستان پر معاملات کو مانیٹر کر رہا ہے، تمام تفصیلات موصول ہونے کے بعد متعلقہ حکام سے بات کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کو دسمبر اور آسٹریلیا کو اگلے سال فروری میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے