ٹائیگرز نے KPL کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرلیا

ٹائیگرز نے KPL  کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرلیا

کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) میں مظفر آباد ٹائیگرز نے باغ اسٹالینز کو 4 وکٹ سے ہرا دیا۔

مظفر آباد ٹائیگرز نے لیگ کا سب سے بڑا 214 رنز کا ہدف 8 گیندوں قبل ہی حاصل کرلیا۔

اس سے قبل میچ میں مظفر آباد ٹائیگرز نے باغ اسٹالینز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو ایک موقع پر غلط محسوس ہوا۔

باغ اسٹالینز کی جانب سے کپتان شان مسعود نے 65 اور افتخار احمد نے 86 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی اور ٹیم کا اسکور 213 تک لانے میں اہم کردار ادا کیا۔

جواب میں مظفر آباد ٹائیگرز کے صہیب مقصود نے 60 اور انور علی نے 42 رنز اسکور کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے