ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے افغانستان کے اسکواڈ کا اعلان

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے افغانستان کے اسکواڈ کا اعلان

متحدہ عرب امارات اور عمان میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے افغانستان کی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان ٹیم کی قیادت اسپنر راشد خان کریں گے۔

اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں رحمٰن اللّٰہ گربز، حضرت اللّٰہ زازئی، عثمان غنی، اصغر افغان، محمد نبی، نجیب اللّٰہ زادران، حشمت اللّٰہ شاہدی، محمد شہزاد، مجیب الرحمٰن، کریم جنت، گلبدین نائب، نوین الحق، حامد حسن، شراف الدین اشرف، دولت زادران، شپور زادران اور قیس احمد شامل ہیں۔

خیال رہے کہ ایونٹ میں افغانستان ٹیم سپر 12 کے گروپ بی میں موجود ہے جہاں اس کا مقابلہ پاکستان اور بھارت جیسی ٹیموں سے ہوگا۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے