پاکستانی پلیئر حارث طاہر سیمی فائنل میں ناکام

ایشین اسنوکر چیمپئن شپ: پاکستانی پلیئر حارث طاہر سیمی فائنل میں ناکام

پاکستان کے حارث طاہر دوحا میں جاری ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں ناکام ہوگئے۔

انہیں تجربہ کار ایران کے عامر سرکوش نے 5-3 سے شکست دی، سیمی فائنل میں ناکامی کے بعد حارث طاہر کانسی کے میڈل کے حقدار بنے۔

اپنا پہلا بڑا ٹورنامنٹ کھیلنے والے حارث طاہر اور ایران کے ٹاپ پلیئر عامر سرکوش کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا۔

تاہم دونوں کے درمیان تجربہ کا فرق واضح نظر آیا، پاکستانی کیوئسٹ نے متعدد مواقوں پر اہم بالز مس کرکے ایرانی پلیئر کو کم بیک کا موقع دیا اور فریم میں اپنی گرفت گنوائی۔

ابتدائی 6 فریمز تک مقابلہ 3-3 سے برابر رہا، عامر نے پہلا فریم جیتا تو حارث نے دوسرا، پھر عامر نے برتری لی، جس کو حارث نے برابر کیا۔

تاہم ساتویں اور آٹھویں فریم میں پاکستانی کیوئسٹ کی غلطیوں کا ایرانی پلیئر نے خوب فائدہ اٹھایا۔

آٹھویں فریم میں ایک موقع پر حارث کو میچ برابر کرنے کا سنہری موقع ملا، لیکن انہوں نے ایک آسان ریڈ بال مس کردی، جس کے بعد عامر نے فریم کلیئر کرکے مقابلہ 5-3 سے جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

سیمی فائنل میں شکست کے بعد 31 سالہ حارث طاہر کو برانز میڈل پر اکتفا کرنا پڑے گا۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے