پاکستان ، ویسٹ انڈیز پہلا ٹیسٹ میچ شاندار رہا، شاہد آفریدی

پاکستان ، ویسٹ انڈیز پہلا ٹیسٹ میچ شاندار رہا، شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کا  ویسٹ انڈیز سے پہلا ٹیسٹ میچ شاندار رہا۔

شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں  کہا کہ شاہین آفریدی اور حسن علی کی پرفارمنس کے ساتھ زبردست فائٹ بیک کیا۔

انہوں نے کہا کہ جیت کا کریڈٹ ویسٹ انڈیز کو جاتا ہے ، پاکستان ٹیم اچھی بیٹنگ کے ساتھ ٹیسٹ میچ جیت سکتی تھی۔

شاہد آفریدی نے یہ بھی کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ بہترین رہی، دوسرے ٹیسٹ کیلئے بابر اعظم اور کھلاڑیوں کیلئے نیک خواہشات ہیں۔

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے