پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹیسٹ کی تیاریاں مکمل

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل (جمعرات) سے جمیکا میں شروع ہوگا، دونوں ٹیموں کی تیاریاں مکمل ہوگئیں۔

پاکستان کے 19 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا البتہ فائنل الیون کا فیصلہ کل ٹاس سے پہلے کیا جائے گا۔

جمیکا میں موجود ٹیم پاکستان نے ویسٹ انڈیز سے ٹیسٹ فارمیٹ میں مقابلے سے قبل سبینا پارک جمیکا میں جم کر پریکٹس کی۔

دونوں ٹیموں کی جانب سے فائنل الیون کا فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا۔

قومی ٹیم کے فائنل الیون کا اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائے گا تاہم عابد علی، عمران بٹ، اظہر علی، بابر اعظم، فواد عالم اور محمد رضوان بیٹنگ لائن اپ کا حصہ ہوں گے۔

دوسری جانب قومی ٹیم کا بولنگ اٹیک کیا ہوگا اس کا فیصلہ وکٹ اور کنڈیشنز دیکھ کر ہی کیا جائے گا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ پاکستانی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے شروع ہوگا۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے