پاکستان میں میچز کھیلنا یاد آئے گا، محمد عامر

جنگ نیوز

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کراچی کنگز کے محمد عامر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں میچز کھیلنا یاد آئے گا۔ 

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث پی ایس ایل 6 کے ملتوی ہونے والے میچز اب یو اے ای کے شہر ابوظبی میں ہوں گے۔ 

ابوظبی روانگی سے قبل کھلاڑی لاہور اور کراچی میں قرنطینہ کر رہے ہیں۔ 

تاہم ایسے میں محمد عامر ایونٹ کے پاکستان میں منعقدہ میچز کو یاد کر رہے ہیں۔ 

اپنے ایک ویڈیو بیان میں انھوں نے کہا کہ پاکستان میں میچز کھیلنا یاد آئے گا۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ ابوظبی کے میدانوں میں گیم دکھانے کا وقت ہے، اب گراؤنڈ میں ملتے ہیں۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے