پاکستان نیوزی لینڈ سیریز، 25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت

پاکستان نیوزی لینڈ سیریز،  25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت

پاکستان نیوزی لینڈ سیریز کے لیے 25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت مل گئی، این سی او سی نے سیریز کے لیے 25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیمز میں داخلے کی اجازت دے دی۔

این سی او سی کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ون ڈے میچز میں 4500 تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 5 ٹی ٹونٹی میچز میں 5500 تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

صرف مکمل کورونا ویکسینیشن والے تماشائیوں کو ہی اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ تماشائیوں کو کھیلوں کے کسی بھی ایونٹ کا حقیقی اثاثہ مانا جاتا ہے، خوشی ہے کہ این سی او سی نے 25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی ہے۔

سیریز میں شرکت کے لیے قومی اسکواڈ 8 ستمبر کو اسلام آباد پہنچے گا، اسلام آباد میں ایک روز قرنطینہ کے بعد قومی اسکواڈ 10 ستمبر کو ٹریننگ کا آغاز کر دے گا۔

نیوزی لینڈ سیریز میں قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کو فیملیز اپنے ہمراہ لانے کی اجازت ہوگی، سیریز میں شامل ون ڈے انٹرنیشنل میچز کا ٹاس دوپہر 2 بجے ہوگا۔

ون ڈے انٹرنیشنل میچ کی پہلی اننگز دوپہر 2:30 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہے گی، دوسری اننگز شام 6:30 بجے سے رات 10 بجے تک جاری رہے گی۔

سیریز میں شامل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کا ٹاس شام 6:30 بجے ہوگا۔

ٹی ٹونٹی میچ کی پہلی اننگز رات 7 سے رات 8:25 بجے تک جاری رہے گی، دوسری اننگز رات 8:45 بجے سے لے کر رات 10:10 بجے تک جاری رہے گی۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے