پاکستان کرکٹ بورڈ کے پری سیزن ٹریننگ کیمپ کا کل سے آغاز

پاکستان کرکٹ بورڈ کے پری سیزن ٹریننگ کیمپ کا کل سے آغاز

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مختصر دورانیے کی کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کے لیے پری سیزن ٹریننگ کیمپ کا اعلان کردیا، جس کا آغاز کل سے ہورہا ہے۔

پی سی بی کے مطابق ٹریننگ کیمپ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر (این ایچ پی سی) میں ہوگا جبکہ پریکٹس میچ قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

کیمپ کی نگرانی این ایچ پی سی کا کوچنگ اور سپورٹ اسٹاف کرے گا، کیمپ کے لیے 26 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جو کل سے اکٹھا ہونا شروع ہوں گے۔

پی سی بی کے مطابق ویسٹ انڈیز سے واپس آنے والے وائٹ بال کرکٹرز چند روز بعد کیمپ میں شامل ہوں گے۔

کیمپ کا مقصد آئندہ ماہ شروع ہونے والے انٹرنیشنل وائٹ بال میچز کی تیاری ہے، ایک ہفتے کے اس شیڈول میں 3 سیناریو بیسڈ میچز 50 اوورز کے ہوں گے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے