پاکستان کے سید عماد علی ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن بن گئے

پاکستان کے سید عماد علی ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن بن گئے

پاکستان کے سید عماد علی نے ورلڈ یوتھ اسکریبل کپ جیت لیا، وہ دوسری مرتبہ ویسپا ورلڈ یوتھ چیمپیئن بنے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عماد نے 2018 میں دبئی میں ہونے والی چیمپئن شپ بھی جیتی تھی۔

عماد علی دو مرتبہ ورلڈ یوتھ ٹائٹل جیتنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

اس فتح کے ساتھ ہی سید عماد علی پاکستان کے سب سے کامیاب اسکریبل کھلاڑی بن گئے ہیں وہ اب تک تین عالمی اعزازات اپنے نام کرچکے ہیں۔

سید عماد نے 2 مرتبہ ویسپا یوتھ کپ اور ایک مرتبہ جونیئر ورلڈ چیمپئن شپ جیتی، انہوں نے فائنلز میں 13 میں سے 9 گیمز میں حریفوں کو چت کیا۔

پاکستان کے حشام ہادی خان 7 گیمز جیت کر چوتھے نمبر پر رہے، دو روزہ فائنلز میں ٹاپ ٹین کھلاڑیوں نے 13 گیمز کھیلے۔

اسکریبل ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ٹیم پہلے نمبر پر رہی، کورونا وبا کی وجہ سے عالمی یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کے مقابلے آن لائن ہوئے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے مسلسل دوسری بار ورچوئل چیمپیئن شپ کی میزبانی کی۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے