پاکستان 10 جون سے چین کو سندھڑی آموں کی برآمد شروع کرے گا: عبدالرزاق داؤد

پاکستان 10 جون سے چین کو سندھڑی آموں کی برآمد شروع کرے گا: عبدالرزاق داؤد

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے امور تجارت اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاکستان 10 جون سے چین کو سندھڑی آموں کی برآمد شروع کرے گا۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ پاکستان چین کو فضائی راستے سے سندھڑی آموں کی برآمد10 جون سے شروع کرے گا۔

عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ ہمارے اعلیٰ معیار کے آموں کے لیے چین بہترین مارکیٹ ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے پھلوں کے برآمد کنندگان کو ایسے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے