پنجاب حکومت اور اپوزیشن کا کرکٹ کے میدان میں ٹاکرا

پنجاب حکومت اور اپوزیشن کا کرکٹ کے میدان میں ٹاکرا

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کرکٹ میچ کے لیے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان سے پیپلز پارٹی کے ایم پی اے سید حیدر گیلانی نے ملاقات کر کے مشاورت کی۔

پنجاب حکومت اور اپوزیشن کا کرکٹ کے میدان میں ٹاکرا اکتوبر میں قذافی اسٹیڈیم میں ہو گا، حکومتی ٹیم کے کپتان فیاض الحسن چوہان ہوں گے جبکہ اپوزیشن ٹیم کے قیادت حیدر گیلانی کریں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دیگر جماعتوں کے ارکان بھی شامل ہوں گے اور ایک ہی دن میں 6، 6 اوورز کے 3 ٹیپ بال میچ کھیلے جائیں گے۔

میچ سے متعلق فیاض چوہان کا کہنا ہے کہ کھیل کے میدان میں اچھا میچ کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب حیدر گیلانی کہتے ہیں کہ اپوزیشن کی ٹیم تیار ہے، حکومت کو تیاری کی ضرورت ہے۔

اس پر فیاض چوہان نے کہا کہ یہ تو وقت بتائے گا کہ کس کی ٹیم مضبوط ہے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے