پنجاب کے سالانہ بجٹ کا پہلا ڈرافٹ تیار

پنجاب کے سالانہ بجٹ کا پہلا ڈرافٹ تیار

پنجاب کے سالانہ بجٹ کا پہلا ڈرافٹ تیار

پنجاب کے مالی سال دو ہزار اکیس بائیس کے سالانہ بجٹ کا پہلا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا، محکمہ منصوبہ بندی و ترقی پنجاب نے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تجاویز محکمہ خزانہ کو دے دیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب بجٹ میں آئندہ مالی سال کیلئے 475 ارب کے ترقیاتی پروگرام کی تجویز دی گئی ہے، 265 ارب روپے جاری منصوبوں، 126 ارب روپے نئی اسکیموں جبکہ 84 ارب روپے دیگر ترقیاتی منصوبوں کیلئے تجویز کیے گئے ہیں، ترقیاتی پروگرام کی 35 فیصد رقوم جنوبی پنجاب کے لیے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شعبہ صحت پر سب سے زیادہ رقوم مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر و میڈیکل ایجوکیشن کے لئے 100 ارب، پرائمری و سیکنڈری ہیلتھکیئر کے لئے 41 ارب 66 کروڑ، اسکول ایجوکیشن پر 35 ارب، ہائیر ایجوکیشن کے لئے 10 ارب 24 کروڑ اور اسپیشل ایجوکیشن کے ترقیاتی منصوبوں پر ایک ارب روپے خرچ کرنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق فراہمی و نکاسی آب کے منصوبوں کیلئے 58 ارب 24 کروڑ، آبپاشی منصوبوں کے لئے 44 ارب، زراعت 23 ارب، ٹرانسپورٹ پر 28 ارب اور گورننس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے لئے 18 ارب 86 کروڑ مختص کرنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق توانائی کے منصوبوں پر 12 ارب 88 کروڑ اور شہری ترقی کے منصوبوں کے لیے آئندہ مالی سال میں 32 ارب روپے خرچ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے