پہلا ٹیسٹ، پاکستان پہلی اننگز میں 217 رنز پر آؤٹ

پہلا ٹیسٹ، پاکستان پہلی اننگز میں 217 رنز پر آؤٹ

ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 217 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

سبینا پارک جمیکا میں پہلے ٹیسٹ میچ میں ہوم ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان ٹیم اپنی اننگز میں 217 رنز تک محدود رہی، پاکستان کی جانب سے سب سے نمایاں کھلاڑی فواد عالم رہے جنہوں نے 56 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 6 چوکے شامل تھے۔ اس کے علاوہ فہیم اشرف 44، کپتان بابر اعظم 30 اور محمد رضوان 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سے جیسن ہولڈر اور جیڈن سیلز نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کیماروچ 2 اور کائل میئرز کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو تیسرے اوور میں محمد عباس نے یکے بعد دیگر دو وکٹیں حاصل کرلیں۔

پہلے دن کے اختتام پر کالی آندھی کے 2 رنز پر 2 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔ کپتان کریگ بریتھ ویٹ اور روسٹن چیز کریز پر موجود ہیں۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے