پی ایس ایل ہمارا برانڈ ہے اسے کامیاب بنانا ہے، حسن علی

جنگ نیوز

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے نامور فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل ہمارا برانڈ ہے اسے کامیاب بنانا ہے۔

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ ابھی آئی سولیشن میں وقت گزر رہا ہے، کمرے میں ہی پریکٹس اور ایکسرسائز کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب پشاو ر زلمی کے ہیڈکوچ ڈیرن سیمی بھی ابوظبی پہنچ گئے، کہتے ہیں کہ پشاور زلمی ایونٹ کیلئے پوری طرح تیار ہے۔

خیال رہے کہ کھلاڑیوں اور اسٹاف ممبران کا پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے لیے یو اے ای کے شہر ابوظبی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ 

ایونٹ کے بقیہ میچز یکم جون سے ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں شروع ہوں گے، جہاں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندز مدِ مقابل ہوں گے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے