پی ایس ایل 6 کے مکمل ہونے پر بے یقینی کے بادل چھا گئے

پی ایس ایل فرنچائز مالکان کی ایمرجنسی میٹنگ طلب

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے بقیہ میچز مکمل ہونے پر بے یقینی کے بادل چھا گئے، کرکٹ بورڈ نے ابوظہبی کے متبادل وینیو کے لئے فرنچائز مالکان سے دو گھنٹے مانگ لیے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آج فرنچائز مالکان کی ایمرجنسی میٹنگ طلب کی جس میں پی سی بی دو گھنٹے بعد فرنچائز کو صورتحال سے آگاہ کرے گا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ پی سی بی کے فرنچائز کے ساتھ اجلاس میں فرنچائز نے پی ایس ایل ملتوی کرنے کی تجویز دی ہے۔

بورڈ ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی کی ہنگامی میٹنگ ویڈیو لنک پر ہو رہی ہے۔

دوسری جانب ابوظہبی میں پی ایس ایل سیزن 6 کے بقیہ میچز کا انعقاد التواء میں پڑنے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ زیادہ مسئلہ جنوبی افریقہ اور بھارت سے آنے والی چارٹرڈ فلائٹس کا ہے،جبکہ گزشتہ ہفتے اجازت میں چارٹرڈ فلائٹس بھی شامل تھیں۔

بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے چند گھنٹے پی ایس ایل کےمستقبل کے حوالے سے اہم ہیں، شارجہ میں لیگ کے انعقاد کے آپشن کو بھی زیر غور لایا جانے لگا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل ٹیموں کی چارٹرڈ پروازوں کو ابوظہبی لینڈنگ کی اجازت نہ مل سکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اماراتی سول ایوی ایشن کی جانب سے اجازت نامے کا انتظار ہے، رات دو بجے پی سی بی نے فلائٹس تاخیر سے روانہ ہونے کا کہا تھا۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے