پی ایس ایل6، اسلام آباد ملان کی خدمات سے محروم

پی ایس ایل6، اسلام آباد ملان کی خدمات سے محروم

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے ابوظہبی میں کھیلے جارہے بقیہ میچز میں اسلام آباد یونائٹیڈ جنوبی افریقی کرکٹر یانیمن ملان کی خدمات سے محروم رہے گی۔

یانیمن ملان کی جگہ ویسٹ انڈیز کے برینڈن کنگ کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

اسلام آباد یونائٹیڈ کے ذرائع کے مطابق برینڈن کنگ اور عمر امین کی شمولیت کے ساتھ یونائٹیڈ کے 20 کھلاڑی مکمل ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کا جون کے مہینے میں ابوظہبی میں انعقاد کرایا جائے گا۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے