پی سی بی کی چیف ایگزیکٹو وسیم خان کے استعفے کی تصدیق

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کے استعفے کی تصدیق کردی۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کیئے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کرکٹ بورڈ تصدیق کرتا ہے کہ وسیم خان نے چیف ایگزیکٹو کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

کرکٹ بورڈ کا اعلامیے میں مزید کہنا ہے کہ گورننگ بورڈ آج اس معاملے پر غور کرے گا۔

واضح رہے کہ ذرائع کے مطابق وسیم خان نے گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو اپنا استعفیٰ پیش کیا، وہ اختیارات میں کمی کے معاملے پر ناخوش تھے۔

وسیم خان کے پی سی بی سے معاہدے کی مدت اگلے برس کے اوائل میں ختم ہونی تھی۔

سابق کرکٹر رمیز راجہ نے پی سی بی چیئرمین منتخب ہوجانے کے بعد وسیم خان سے ملاقات کی تھی جس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت ہوئی تھی۔

ذرائع کا ملاقات کے بارے مہں کہنا تھا کہ رمیز راجہ نے وسیم خان کے مستقبل سے متعلق فیصلے کے لیے 2 ماہ کا وقت لیا تھا۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے