چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نیوزی لینڈ سیریز میں ڈی آر ایس نہ ہونا غفلت ہے۔

رمیز راجہ نے سیریز میں ڈی آر ایس نہ ہونے کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ذمے داروں کے خلاف بلا تفریق کارروائی ہو گی۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ڈی آر ایس نہ ہونے کی وجہ سے پاک نیوزی لینڈ کا اسٹیٹس تبدیل ہوگیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آئندہ ماہ پاک انگلینڈ سیریز کے لیے غیر ملکی کمپنی سے پیشگی معاہدہ کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آج راولپنڈی میں نیوزی لینڈ سے پہلا ون ڈے میچ کھیلے گی، ڈے اینڈ نائٹ میچ دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو گا۔

کیوی ٹیم 18 سال بعد پاکستان میں کھیل رہی ہے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے