ڈیرن سیمی کے لیے سِول ایوارڈ کا اعلان

ڈیرن سیمی کے لیے سِول ایوارڈ کا اعلان

پاکستان کے لیے خدمات سرانجام دینے پر ویسٹ انڈیز کے کرکٹر ڈیرن سیمی کیلئے بھی سِول ایوارڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ڈیرن سیمی کو ستارہ پاکستان کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

سول ایوارڈ کی نامزدگی کے بعد چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے ایک ٹوئٹ میں انہیں مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 14 اگست 2021 کو یوم آزادی کے موقع پر حسب روایت اپنے متعلقہ شعبوں میں شاندار کارکردگی اور جرات کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی شہریوں کیلئے پاکستان سول ایوارڈز دینے کی منظوری دی ہے ۔

یہ 126ایوارڈز 23 مارچ 2022 کو یوم پاکستان کے موقع پر دیئے جائیں گے۔ ان میں نشان امتیاز، ہلال پاکستان، ہلال امتیاز، ستارہ پاکستان، ستارہ شجاعت، ستارہ امتیاز، صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی، ستارہ قائداعظم ، تمغہ شجاعت، تمغہ امتیاز اور تمغہ قائداعظم شامل ہیں۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے