کرو مہربانی اہل زمین پر ،وزیر اعظم خان ۔ طلباء کی آواز

خان صاحب !

بچوں کا کوئی زور ہے یا قرض لینے آئے  ہیں ۔نہیں نہیں ایسی کوئی بات نہیں، تو پھر ان بچوں کے آنسو روکنے کی تدبیر کریں ۔خبرگیری کریں ،وزیر تعلیم شفقت محمود سے تھوڑی سی شفقت لے کر ان بچوں کے سر پر شفقت کا ہاتھ رکھ دیں ۔

خدا مہربان ہوگا عرش بریں پر  ؛

خان نیازی!

چھوڑیں بے نیازی ،طلباء کے درد کو سمجھیں ،ان کے مستقبل کا سوال ہے ۔عالمی وبا ء نے ہر شعبہ زندگی کو متاثر کیا ہے ۔اللہ تعالی کی رحمت اور آپ کی دانشمندی سے ملک اس  وباءکا مقابلہ کر رہا ہے۔ اور ترقی کے سفر کی طرف گامزن ہے ۔یہ طلباء کوئی ملکی خزانہ لوٹنے والے چور نہیں ہے ۔جو این ار او مانگ رہے ہیں ۔

خان صاحب!

یہ طلباء یہ قوم کے بچے آپ سے کوئی بڑا سوال نہیں کر رہے آپ کو کسی امتحان میں نہیں ڈال رہے ہیں ۔تھوڑی سی مہلت مانگ رہے ہیں۔ اس پر کتنا خرچہ آتا ہے، آپ بڑے ہیں ،وہ چھوٹے ہیں ۔ملکی تاریخ میں اللہ تعالی نے آپ جیسا وزیراعظم عطا کیا ہے ۔جو اپنی قوم سے پیار اور خیرخواہی کرتا ہے۔

 یہ حقیقت ہے

تو پھر آگے بڑھیے اور چھوٹوں پر شفقت کا ہاتھ رکھیے  ۔ اور ان کو مستقبل کی نوید سناٗیں ۔عالمی  وباءپوری دنیا کا المیہ ہے ۔اور ایک حقیقت ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق ابھی اس کی اور لھریں بھی باقی ہیں ۔دنیا اس کا مقابلہ کرتی رہے گی ۔

خان صاحب!

بچوں کی فطرت ہے جو کوئی انہیں مارے گا ۔وہ احتجاج کرتے رہیں گے، لاٹھی چارج آنسو گیس شیلنگ یہ ان کے مسئلے کا حل نہیں ہے۔ یہ آج روتے ہوئے جائیں گے، کل پھر آجائیں گے، اسی طرح یہ سلسلہ جاری رہے گا آخر کب تک ۔

نوٹ:

اس پوسٹ کو سوشل میڈیا پر زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ یہ طلباء کی آواز بن کر وزیر اعظم خان تک پہنچ جائے ۔شکریہ

 مزید کوئی خبریاتصویر اس نمبر  پر 03170063570

 واٹس ایپ  کریں جو ن نیوز پل پل کی خبر شائع کرے گا ا

Summary
کرو مہربانی اہل زمین پر ،وزیر اعظم خان ۔ طلباء کی آواز
Article Name
کرو مہربانی اہل زمین پر ،وزیر اعظم خان ۔ طلباء کی آواز
Description
بچوں کا کوئی زور ہے یا قرض لینے آئے ہیں ۔نہیں نہیں ایسی کوئی بات نہیں، تو پھر ان بچوں کے آنسو روکنے کی تدبیر کریں ۔خبرگیری کریں ،وزیر تعلیم
Author
Publisher Name
Jaun News
Publisher Logo

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے