کشمیریوں کو خوشیاں کیسے ملیں ؟؟

کشمیریوں کو خوشیاں کیسے ملیں ؟؟

کشمیر پریمئیر لیگ کی ٹیم کوٹلی لائنز کے کپتان کامران اکمل کا کہنا ہے کہ کشمیر پریمئیر لیگ کی وجہ سے کشمیریوں کو خوشیاں ملی ہیں۔

کامران اکمل کا کہنا ہے کہ رکاوٹوں کے باوجود کشمیر پریمئیر لیگ کا ہونا خوش آئند ہے اس وقت کوئی بڑا ایونٹ ہونا کشمیریوں کے لئے بہت ضروری تھا اور اب یہ بڑا ایونٹ کرکٹ اور کے پی ایل کی صورت میں ہوا ہے جو کہ بہت اچھا ہےاس کے پی ایل کی وجہ سے کشمیریوں کو خوشیاں ملی ہیں۔

وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہا کہ چھوٹی چھوٹی چیزیں ہیں جنہیں انتظامیہ دور کرے گی لیکن ایونٹ کا ہونا غیر معمولی بات ہے اور یہی وجہ ہے کہ اب کے پی ایل کو انٹر نیشنل لیگ کے طور پر لیا جا رہا ہے۔

کامران اکمل نے کہاکہ امید ہے آئندہ سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی بھی شامل ہوں گے اور قومی ڈیوٹی کے بعد قومی کرکٹرز کے آنے سے لیگ کا امپیکٹ مزید بڑھے گا۔

انہوں نے کہا کہ مقامی کشمیری کھلاڑیوں کو اپنے تجربے سے آگاہ کر رہے ہیں جس سے انہیں ضرور فائدہ ہو گا، وکٹ کیپر بیٹسمین بھی مظفر آباد کی خوبصورتی سے متاثر ہوئے بنا نہ رہ سکے اور کہاکہ مظفر آباد دنیا کے خوبصورت گراؤنڈز میں سے ایک ہے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے