کشمیر پریمیئر لیگ کیلئے شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت ہوگی، صدر کے پی ایل

کشمیر پریمیئر لیگ کیلئے شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت ہوگی، صدر کے پی ایل

کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے پہلے سیزن کے لیے شائقین کو گراؤنڈز آنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صدر کے پی ایل عارف ملک کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے میچز میں 30 فیصد تماشائیوں کو گراؤنڈ آنے کی اجازت ہوگی۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ گراؤنڈ میں صرف ویکسینیٹیڈ تماشائی آسکیں گے۔

عارف ملک نے کہا کہ کے پی ایل میں مقامی حکومت کے تعاون سے ویکسینشن سینٹر قائم ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ تماشائیوں کو گراؤنڈز میں بھی بنیادی ایس او پیز فالو کرنا ہوں گے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے