کھلاڑیوں، منیجمنٹ کا دو روزہ قرنطینہ شروع

پی ایس ایل 6: کھلاڑیوں، منیجمنٹ کا دو روزہ قرنطینہ شروع

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے لیے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کا کراچی اور لاہور میں قرنطینہ شروع ہوگیا، تمام افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا، جبکہ ویکسین بھی لگائی جائے گی، ٹیمیں 26 مئی کو کراچی اور لاہور سے چارٹر طیارے سے ابوظبی روانہ ہوں گی۔ 

کوویڈ 19 کے سبب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں صرف 14 میچز ہوسکے تھے، ایونٹ تین مارچ کو ملتوی کردیا گیا تھا۔

بقیہ میچز اب ابوظبی میں کھیلے جائیں گے جس کے لیے ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں اور آفیشلز نے ہوٹل میں رپورٹ کردی ہے۔

کراچی اور لاہور کے ہوٹلز میں کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کے ساتھ ساتھ براڈ کاسٹر کا عملہ بھی شامل ہے، تمام افراد پاکستان میں دو روز کا قرنطینہ کریں گے اس دوران کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے جبکہ ویکسی نیشن کا عمل بھی مکمل کیا جائے گا۔

تمام افراد 26 مئی کو خصوصی طیارے سے ابوظبی جائیں گے۔

 آسٹریلیا کے آٹھ پلیئرز بھی پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے لئے اسی ہفتے یو اے ای روانہ ہونگے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 6 میں کھلاڑیوں اور آفیشلز کو کوویڈ پروٹوکولز پر سختی سے عمل درآمد کروانے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ بائیوسیکیور ببل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے