کے پی ایل میں شعیب اختر کے چرچے

کے پی ایل میں شعیب اختر کے چرچے

کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کی ٹیم راولا کوٹ ہاکس کے کشمیری فاسٹ بولر زمان خان کا کہنا ہے کہ سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی تیز رفتار بولنگ نے متاثر کیا ان کی طرح بولنگ کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

کے پی ایلمیں مقامی کشمیری فاسٹ بولر زمان خان نے اپنی تیز رفتاری بولنگ سے سب کو متاثر کیا ہے وہ وکٹیں لینے والے سرکردہ بولرز میں شامل ہیں مبصرین نے انہیں مستقبل کا اچھا فاسٹ بولر قرار دیا ہے۔

فاسٹ بولر زمان نے کہا کہ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی بہت اچھے انداز سے رہنمائی اور حوصلہ افزائی کرتے ہیں جبکہ احمد شہزاد اور حسین طلعت نے میرے اعتماد میں اضافہ کیا کوچز باسط علی ارشد خان اور ریاض آفریدی سے سیکھنے کا موقع ملا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ کا حصہ بننے پر خوش ہوں، یہ میرا سفر بہت اچھا جا رہا ہے یہاں کے نوجوانوں کو موقع ملنا بہت اچھا ہے نئے نوجوان کھلاڑی سامنے آئیں گے۔

زمان خان پراعتماد ہیں اور کہتے ہیں کہ راولاکوٹ ہاکس اچھا کھیل رہی ہے ضرور ٹرافی جیت کر دکھائیں گے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے