گریگور دمتروو، ہوبرٹ ہرکاز، سباسچین کورڈا دوسرے راؤنڈ میں داخل

ماسٹرز ٹینس: گریگور دمتروو، ہوبرٹ ہرکاز، سباسچین کورڈا دوسرے راؤنڈ میں داخل

بلغاریہ کے گریگور دمتروو، پولینڈ کے ہوبرٹ ہرکاز اورامریکا کے سباسچین کورڈا سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

امریکا کے شہر سنسناٹی میں جاری ماسٹرز ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں گریگور دمتروو نے اسپین کے روبرٹو باتستا کو اسٹریٹ سیٹس میں زیرکیا۔

دمتروو نے اسپینش حریف کوچھ ۔ تین اور چھ۔ چار سے شکست دی۔

نائنتھ سیڈ پولینڈ کے ہوبرٹ ہرکاز نے اسپین کے ڈیوڈ فوکینا کو ہرادیا۔

ہرکاز نے سخت مقابلے کے بعد چھ ۔ ایک، سات۔چھ اور چھ۔ ایک کے اسکور کے ساتھ فتح سمیٹی۔

امریکا کے نوجوان کھلاڑی سباسچین کورڈا نے سربیا کے لاسلو دیرے کیخلاف چھ ۔ چار اور چھ ۔ چار سے کامیابی حاصل کرتے ہوئےدوسرے راؤنڈ میں قدم رکھ دیا۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے