یونس خان کی بیگم نسیم ولی کی وفات پر ایمل ولی سے تعزیت

یونس خان کی بیگم نسیم ولی خان کی وفات پر ایمل ولی خان سے تعزیت

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے بیگم نسیم ولی خان کی وفات پر عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما ایمل ولی خان سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

یونس خان نے بیگم نسیم ولی خان کی خواتین کو عملی سیاست میں لانے اور خواتین کے حقوق کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔

چارسدہ ولی باغ میں میڈیا سے گفتگو میں یونس خان کا کہنا تھا کہ عوام کورونا سے نجات کے لیے حکومت سے تعاون کریں۔

انھوں نے کہا کہ ماسک اور سینیٹائزر کا لازمی استعمال رکھیں اور زیادہ میل جول سے گریز معمول کا حصہ بنائیں۔

یونس کا کہنا تھا کہ انشاءاللّٰہ بہت جلد کرکٹ کے میدان کھلاڑیوں کے ساتھ تماشائیوں سے بھی آباد ہونگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے دورے سے نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے۔

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے