21ویں سندھ امیچرز گالف چیمپئن شپ یشل شاہ نے جیت لی

کراچی: 21ویں سندھ امیچرز گالف چیمپئن شپ یشل شاہ نے جیت لی

21ویں سندھ امیچرز گالف چیمپئن شپ یشل شاہ نے جیت لی، انھوں نے 54 ہولز کا مقابلہ 12 اوور 228 کے اسکور پر مکمل کیا۔

ایونٹ میں صائم شازلی اور حمزہ شیکوہ خان مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر رہے۔

خواتین میں عانیہ فاروق پہلے اور دانیہ سعید دوسرے نمبر پر رہیں، جبکہ جونئیرز میں عبداللہ انصر کی پہلی پوزیشن رہی۔

سینئر گالفرز میں ماجد ستی نے کامیابی سمیٹی، دوسری پوزیشن خرم خان کی رہی۔

ویٹرنز کیٹیگری میں رضی الرحمان پہلے اور رضوان فاروق دوسرے پر رہے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے