3 شبعان ولادت باسعادت جنت کے سردار حضرت امام حسین

ماہ رجب المرجب کی مانند ماہ شعبان المعظم بھی افق امامت و الایت پر کئی آفتابوں اور ماہتابوں کے طلوع اور درخشندگی کا مہینہ ہے
اس مہینے میں بوستان ہاشمی و مطلبی اور گلستان محمدی (ص) و علوی کے ایسے عطر پذیر و سرور انگیز پھول کھلے ہیں کہ ان کی مہک سے صدیوں گزرجانے کے بعد بھی مشام ایمان و ایقان معطر ہیں اور ان کی چمک سے سینکڑوں سال کی دوری کے باوجود قصر اسلام و قران کے بام دور روشن و منور ہیں۔ 3 شعبان کو نواسہ رسول (ص) حضرت امام حسین ، 4 شعبان کو تمنائے علی و بتول حضرت عباس علمدار ، 5 شعبان کو حسینی انقلاب کے پاسبان حضرت امام زین العابدین اور 15 شعبان العظم کو بقیتہ اللہ الاعظم حجت حق حضرت امام مہدی موعود کا یوم ولادت ہے۔ ہم اپنے تمام قارئین کی خدمت میں مسرت و شادمانی سے معمور ، عید کی طرح روشن اور شب برات کی طرح مزین مبارک و مسعود ایام کی مناسبت سے تہنیت و تبریک پیش کرتے ہیں ۔ خاص طور پر حریت و آزادی کے علمبردار ، اسلام و قرآن کی سر بلندی و سرافرازی کے پیغامبر سبط رسول (ص) الثقلین ، علی و فاطمہ کے دل کا چین ، عالم اسلام کے نورعین حضرت امام حسین کی ولادت باسعادت آپ سب کو مبارک ہو ۔
وہاں تیسری کو یہ دھوم تھی کہ امام تیسرا آگیا
وہ امام جس کے وجود کو کوئی آج تک نہ مٹا سکا
اقبال نے کیا خوب فرمایا ہے کہ
حقیقت ابدی ہے مقام شبیری
بدلتے رہتے ہیں انداز کوفی و شامی
جوش ملیح آبادی کو بقول
موت کے سیلاب میں ہر خشک و تر بہہ جائے گا
ہاں مگر نام حسین ابن علی رہ جائے گا

بھارت سے مولانا راجانی حسن علی روحانی تشیّع جھاں کو امام حسین علیہ السّلام کی تبریک پیش کرتے ہیں لبّیک یاامام حسین علیہ السّلام ۔مبروکِ یا امام حسین علیہ السّلام

Summary
3 شبعان ولادت باسعادت جنت کے سردار حضرت امام حسین
Article Name
3 شبعان ولادت باسعادت جنت کے سردار حضرت امام حسین
Description
ماہ رجب المرجب کی مانند ماہ شعبان المعظم بھی افق امامت و الایت پر کئی آفتابوں اور ماہتابوں کے طلوع اور درخشندگی کا مہینہ ہے
Author
Publisher Name
Jaun News
Publisher Logo

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے