40، 25 ہزار والے برائز بانڈز کیش کروانے کی تاریخ میں توسیع

جنگ نیوز

حکومت پاکستان نے 25 ہزار اور 40 ہزار روپے کے پرائز بانڈز کیش کروانے کی مدت میں توسیع کردی۔

اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 25 اور 40 ہزار کا پرائز بانڈ 30 ستمبر 2021 تک کیش کروایا جا سکے گا۔

خیال رہے کہ 40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کیش کروانے کی آخری تاریخ 21 دسمبر 2020 تھی۔

اسی طرح 25 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کیش کروانے کی آخری تاریخ 9 دسمبر 2020 تھی۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے